اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی وزیر دفاع اور نائب ولیعہد محمد بن سلمان ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ بدھ کے روز پیرس پہنچے ہیں جہاں انہوں نے فرانس کے وزیرخارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ اس موقع پر فرانس اور سعودی عرب کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط کئے گئے جن میں سعودی عرب میں ایٹمی پاور پلانٹ کی تعمیر کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ اس معاہدے کے تحت فرانس سعودی عرب میں دو ایٹمی پاور پلانٹ تعمیر کرے گا۔فرانسیسی وزیر خارجہ لوران فیبیئس نے ان سمجھوتوں کی مجموعی مالیت بارہ ارب ڈالر بتائی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ فرانسیسی حکومت ہتھیاروں کی فروخت کے ذریعے اپنے بجٹ کے خسارے کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ فرانس نے گذشتہ مہینوں کے دوران قطر کے ساتھ چھے ارب تیس کروڑ یورو مالیت کے رافال لڑاکا طیاروں کی فروخت کےمعاہدے پر دستخط کئے تھے۔ رافال طیارہ بنانے والی داسول کمپنی نے ہندوستان کو چھتیس جبکہ مصر کو چوبیس طیارے فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲